08 جنوری ، 2014
دبئی…دبئی ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، عدنان اکمل کی جگہ سرفراز احمد کو شامل کیا ہے، عدنان اکمل پہلے ٹیسٹ میں انگلی میں فریکچر کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا ہے کہ پہلا ٹیسٹ ڈرا کرنے سے مورال ہائی ہے، مثبت کرکٹ کھیلیں گے۔ کپتان مصباح الحق کاکہنا ہے کہ ہم نے پہلے بولنگ کی پلاننگ کی تھی،جیسے جیسے وقت گزرے گاوکٹ اسپنرز کے لیے مددگار ہوگی۔تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر سیریز کے تمام میچز براہ راست نشر کررہا ہے۔