08 جنوری ، 2014
اسلام آباد…جناح ایونیو فائرنگ کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران ملزم سکندر،اہلیہ کنول اور اسلحہ فراہم کرنیوالے ملزم اختر پر فرد جرم عائد کی گئی۔ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔