08 جنوری ، 2014
ڈیرہ اسماعیل خان…ڈیرہ اسماعیل خان میں موسیٰ زئی کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار 2خودکش حملہ آور مسافر بس کے پیچھے جارہے تھے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آوروں پر فائرنگ کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے دھماکا ہوا، واقعے میں ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ فی الحال فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔