08 جنوری ، 2014
کراچی…تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں عنقریب سونامی آئے گی۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کراچی کی حلقہ بندیوں میں بھی میچ فکسنگ کی گئی ہے، الیکشن ہوگاتودھاندلی ضرورہوگی۔ صاف شفاف الیکشن نہیں ہوئے تو سڑکوں پر آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری سے بات چیت ہوئی ہے، تاریخی احتجاج کریں گے۔