دنیا
21 جنوری ، 2012

طالبان سے مذاکرات کا جائزہ لینے کیلئے گراسمین افغانستان پہنچ گئے

طالبان سے مذاکرات کا جائزہ لینے کیلئے گراسمین افغانستان پہنچ گئے

کابل… امریکا کے خصوصی نمائندے برائے جنوبی ایشیا مارک گراسمین طالبان سے مذاکرات کا جائزہ لینے کیلئے افغانستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ
افغان صدر حامد کرزئی سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایک بیان میں مارک گراسمین کا کہنا تھا کہ امریکا افغان مصالحتی عمل کا پر امن حل چاہتا ہے اور اس کے لیے وہ ہر طرح کی معاونت دینے کو تیار ہے۔۔انھوں نے کہا کہ اس کے لیے وہ صدر حامد کرزئی سے ملاقات کریں گے اور آگے کے معاملات طے کریں گے۔ مارک گراسمین طالبان کے قطر میں آفس کھولنے کے اعلان کے بعد جنوبی ایشیا کا دورہ کرہے ہیں۔ کابل کے دورے کے دوران وہ صدر حامد کرزئی سے ملاقات میں اس خدشے پر بات کریں گے کہ قطر مذاکرات میں افغانستان کو سائیڈ لائن کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :