09 جنوری ، 2014
لندن… طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ مرہ زندگی میں شکر کم سے کم استعمال کریں کیونکہ شکرسے ہونے والے نقصانات کو دیکھتے ہوئے یہ دنیا بھر کیلیے نیا تمباکو ثابت ہوسکتی ہے۔امریکی اور برطانوی ماہرین کی تحقیق کے مطابق شکرسے ہونے والی بیماریوں سے بچاوٴ کیلیے ضروری ہے کہ روز مرہ خوراک میں اس کا استعمال تیس فیصد تک کم کیا جائے۔ماہرین کہتے ہیں کہ زیرو فیٹ دہی میں بھی پانچ چائے کے چمچوں کے برابر شکر ہوتی ہے جب کہ جنک فوڈ اور مشروبات میں بھی بڑی مقدار میں شکر ہوتی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق صحت مند زندگی کیلیے روزانہ ایسی خوراک استعمال کی جائے جس میں دس چائے کے چمچوں کے برابر شکر ہو۔