پاکستان
09 جنوری ، 2014

چوہدری اسلم پر خودکش حملہ، ہلاک اور زخمی اہلکاروں کے نام

چوہدری اسلم پر خودکش حملہ، ہلاک اور زخمی اہلکاروں کے نام

کراچی …کراچی میں عیسٰی نگری کے قریب لیاری ایکسپریس وے پر ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی گاڑی کو دھماکے خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس میں چوہدری اسلم سمیت تین اہلکار شہید ہوگئے،ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی اقبال محمود نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چوہدر ی اسلم اپنے کنوائے کے ہمراہ جب عیسٰی نگری کے قریب لیاری ایکسپریس وے پرپہنچے تو ان کی گاڑی کو دھماکے خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔دھماکے میں ان کے ساتھ چلنے والی موبائلیں تباہ ہوگئیں۔چوہدری اسلم اور ان کے تین محافظوں کی شہادت کی تصدیق کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں چوہدری اسلم، فرحان جونیجو اور کامران شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں محمد فیاض، رحمت علی، حضرت بلال، محمد عرفان اور فرحان احمد خان شامل ہیں۔ دیگر ذرائع کے مطابق واقعے میں 7مرد اور 3خواتین زخمی ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :