09 جنوری ، 2014
مانسہرہ…ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم مانسہرہ کے مضافاتی علاقے ڈھوڈیال میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام اسلم خان تھا ۔چوہدری اسلم کے والد کا نام محمد اکرم خان ایڈووکیٹ تھا۔ انہوں نے ڈھوڈھیال کے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد والد کے پاس کراچی منتقل ہوگئے۔