09 جنوری ، 2014
راولپنڈی…آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کو دہشت گرد حملے میں شہید کرنے کی مذمت کی ہے۔آرمی چیف نے شہیدچوہدری اسلم کوخراج عقیدتپیش کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری اسلم نے دہشت گردی کے خلاف شاندار خدمات انجام دیں۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے۔