10 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی پولیس کے 27 ہزار اہلکاروں کے لیے 2 ہزار بھی بلٹ پروف جیکٹس نہیں، ایس ایم جی کی گولی برداشت کرنے والی جیکٹ کی قیمت 70 ہزار روپے ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی پولیس کے لیے بلٹ پروف جیکٹس 10 سال پہلے خریدی گئی تھیں ، تمام بلٹ پروف جیکٹس ناکارہ ہوچکی ہیں،کئی واقعات میں بلٹ پروف جیکٹ پہننے کے باوجود اہلکار شہید ہوئے، 2 سال میں 500 پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں، پولیس کے شہدا کے لیے ایک ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔غمزدہ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت اہلکاروں کے شہید ہونے کا انتظار کرتی ہے، 2013ء میں شہید ہونے والے 350 اہلکاروں کے ورثا کو 70 کروڑ روپے دیے گئے ، 70 کروڑ روپے سے 70 ہزار جیکٹس خریدکر جانیں بچائی جاسکتی تھیں۔