10 جنوری ، 2014
کراچی…چوہدری اسلم کیساتھ شہید ہونے والے اہلکاروں کے پوسٹ مارٹم کرلیے گئے ہیں، شہیداہلکاروں کے پوسٹ مارٹم نجی اسپتال میں کیے گئے۔ ایم ایل او جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں مبینہ خودکش حملہ آورکے جسمانی اعضالائے گئے ہیں۔کراچی پولیس چیف شاہد حیات کا کہنا ہے کہ حتمی طورپرنہیں کہاجاسکتاکہ چوہدری اسلم پرخودکش حملہ ہوا، دھماکے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہے ہیں، دھماکے کی جگہ سے انسانی اعضابھی ملے ہیں۔