10 جنوری ، 2014
اسلام آباد…خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی عدالت طلبی کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست مسترد کردی۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔فیصلے میں کہاگیا ہے کہ خصوصی عدالت نے 16 جنوری کو پرویز مشرف کو طلب کر رکھا ہے، عدالت کے پاس اختیار نہیں کہ وہ اپنے کسی حکم کو تبدیل کر سکے۔ سابق صدر کے وکلاء نے پیشی کے حکم پر امتناع کی درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالتی دائرہ اختیار پر فیصلہ کیا جائے ۔