10 جنوری ، 2014
کراچی…بالی وڈ فلم ڈیڑھ عشقیہ پاکستان میں جنگ اور جیوفلمز کے بینر تلے آج ریلیز ہوگی، بالی وڈ فلم ڈیڑھ عشقیہ پاکستانی شائقین کو محبتوں کاعروج دکھائے گی۔ ڈیڑھ عشقیہ کی ہیروئن ہما قریشی کہتی ہیں کہ فلم انکے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگی جو انہیں یکدم بہت اونچائی تک لے جائے گا۔ فلم میں مادھوری، نصیرالدین شاہ، ارشد وارثی اور ہما کو دو مختلف جنریشنز سے محبت کرتے دکھایاگیا ہے، ہما نے باتوں باتوں میں اسٹارز کی پول پٹیاں بھی کھولیں۔ کہتی ہیں کہ مادھوری بہت اچھی ہیں، غصہ بھی آئے تو مسکراتی رہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نصیر الدین صاحب بہت سمجھدار اور ذہین ہیں، لیکن ارشد سنجیدہ گفتگو تو کرہی نہیں سکتے۔ ہما قریشی نے خواہش ظاہر کی کہ کاش انہیں بھی شاہ رخ کے ساتھ فلم کرنے کا موقع ملے جو یادگار لمحہ ہوگابالی وڈاسٹار ہما قریشی کہتی ہیں ’ڈیڑھ عشقیہ‘ انکے فلمی کیریئر بنانے کیلئے اہم فلم ثابت ہوگی۔