پاکستان
10 جنوری ، 2014

کراچی سمیت سندھ کے پانچ شہروں میں ڈبل سواری اوراسلحہ کی نمائش پر پابندی

کراچی سمیت سندھ کے پانچ شہروں میں ڈبل سواری اوراسلحہ کی نمائش پر پابندی

کراچی…سندھ کے پانچ شہروں میں ڈبل سواری اوراسلحہ کی نمائش پرآج سے پندرہ جنوری تک پابندی لگادی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پابندی کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص اور لاڑکانہ میں عائد کی گئی ہے۔۔ڈبل سواری اور اسلحہ پر پابندی آج رات بارہ بجے سے 15 جنوری رات 12 بجے تک ہوگی ۔اس کے علاوہ آڈیو اور وڈیو رکارڈنگ پر بھی پابندی ہوگی ۔ حکومت سندھ نے 12 ربیع الاول پر موبائل فون سروس معطل کرنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ سے رابطہ کرنے کافیصلہ بھی کیا ہے۔

مزید خبریں :