پاکستان
10 جنوری ، 2014

کراچی:مشرف کالونی میں پولیس کی کارروائی ،3 مبینہ دہشتگرد ہلاک

کراچی:مشرف کالونی میں پولیس کی کارروائی ،3 مبینہ دہشتگرد ہلاک

کراچی…کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن میں پولیس نے کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے تین مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے مشرف کالونی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی ، دہشت گرد وں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ مقابلے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے کالعدم تحریک طالبان کے مقامی امیر سمیت تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان میں ملزم امان اللہ طالبا ن کاقائد آباد میں امیرتھا اورشیر محمد طالبا ن کا اتحاد ٹاوٴن میں امیر تھاجبکہ مرزا علی قائد کالعدم تحریک طالبان کامقامی خزانچی تھا۔ ملزمان کے قبضے سے کلاشن کوف، دو ایل ایم جی، تین ٹی ٹی پستول اور دستی بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :