پاکستان
10 جنوری ، 2014

چودھری اسلم کی پوسٹ مارٹم رپوٹ جیو نیوز کو موصول

 چودھری اسلم کی پوسٹ مارٹم رپوٹ جیو نیوز کو موصول

کراچی …لیاری ایکسپریس وے پر عیسیٰ نگری قبرستان کے قریب دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جیو نیوز کو مل گئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق چودھری اسلم کے چہرے اور سر کی تمام ہڈیاں ٹوٹ چکی تھیں، چودھری اسلم کی شناخت ان کی داڑھی سے کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق چودھری اسلم کے سینے پر شدید چوٹیں تھیں اور پسلیاں بھی ٹوٹ گئی تھیں، ان کا نچلا دھڑ اور ٹانگیں بھی بری طرح متاثر ہوئی تھیں۔چودھری اسلم کی وصیت بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے مرنے کے بعد بچوں کی حفاظت کی ذمے داری حکومت پرہے، میرے مرنے کے بعد میرے بچوں کو بیرون ملک بھیج دیا جائے اور جب وہ بڑے ہوجائیں تو ان کو پاکستان واپس لا کر پولیس فورس میں بھرتی کیا جائے۔ چودھری اسلم کی نمازہ جنازہ وقت اور مقام میں بھی تبدیلی کردی گئی ہے ، اب ان کی نماز جنازہ حسن اسکوائرپولیس ہیڈکوارٹرمیں ادا کی جائے گی۔ چودھری اسلم گذشتہ روز لیاری ایکسپریس وے پر عیسیٰ نگری قبرستان کے قریب دہشت گرد حملے میں شہید ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دھماکہ خیزموادسے بھری پک اپ کو چوہدری اسلم کی گاڑی سے ٹکرایا گیا،ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم پر حملہ خودکش تھا،حملے میں100 کلو سے زائد مواد استعمال ہوا۔

مزید خبریں :