پاکستان
10 جنوری ، 2014

کراچی،شہیدافسر چوہدری اسلم اور دیگر 2اہلکاروں کی نمازہ جنازہ

کراچی،شہیدافسر چوہدری اسلم اور دیگر 2اہلکاروں کی نمازہ جنازہ

کراچی…سندھ پولیس کے ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم اوردیگر2شہیداہلکاروں کامران اور فرحان کی نمازجنازہ اداکردی گئی۔ سندھ پولیس کی طرف سے شہیداہلکاروں کوسلامی بھی دی گئی۔ نمازجنازہ حسن اسکوائرکے قریب پولیس ہیڈکوارٹرمیں اداکی گئی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس ہیڈکوارٹرزمیں نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، کورکمانڈرکراچی ،ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان ،کراچی پولیس چیف ،اویس مظفر،ایم کیوایم کے صفیر انصاری مسلم لیگ ن کے سلیم ضیاء سمیت کئی دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی شخصیات کے علاوہ شہید افسر کے اہل خانہ سمیت دوست و احباب نے کثیر تعداد شرکت کی جبکہ پولیس کی کئی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھی۔ سیکورٹی صورتحال کے سبب حسن اسکوائر کے قریب دونوں اطراف کی سڑکوں کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا۔ کورکمانڈرنے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے پھول پیش کیے۔

مزید خبریں :