10 جنوری ، 2014
اسلام آباد…اہل سنت و الجماعت کے سربراہ علامہ محمداحمدلدھیانوی نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ راجابازارکے کمیشن کی رپورٹ منظرعام پرلائی جائے۔سربراہ اہل سنت والجماعت علامہ احمدلدھیانوی پیغمبراسلام کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اہلسنت والجماعت کے رہنما کے قاتل گرفتار نہیں کیے گئے، اسلام آباد محفوظ نہیں تو دیگر علاقوں کا کیا ہوگا۔ 2ماہ گزرگئے، اب تک کمیشن کی رپورٹ منظرعام پرکیوں نہیں لائی گئی؟حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔ علامہ محمد احمد لدھیانوی کامزید کہنا تھا کہ لال مسجد واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کا ردعمل اب تک جاری ہے۔ سانحہ راولپنڈی کودو ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک کمیشن کی رپورٹ منظرعام پر کیوں نہیں لائی گئی؟ ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو صبر کی تلقین کی لیکن اسلام آباد میں بھی پارٹی رہنما قتل کردیے گئے۔ مولانا اورنگ زیب فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن کے پاس دلائل نہ ہوں وہ تشدد کی راہ اپناتے ہیں۔پیغمبر انقلاب کانفرنس میں منظورکی جانے والی قرارداد میں کہاگیاکہ ملی یکجہتی کونسل، متحدہ علما بورڈ اوردیگراداروں کیضابطہٴ اخلاق کو پارلیمنٹ میں پیش کرکے قانون سازی کی جائے۔