10 جنوری ، 2014
اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف نے ہنگو میں شہید ہونی والے اعتزاز حسین کو ستارہٴ شجاعت دینے کی سفارش کردی۔ وزیراعظم نواز شریف نے صدرمملتک ممنون حسین کو اعتزاز حسین کو ستارہٴ شجاعت دینے کی ایڈوائس بھجوادی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ شہید اعتزاز حسین نے جان کی قربانی دے کر سیکڑوں طالب علموں کی جان بچائی، نویں جماعت کے طالب علم اعتزاز حسین نے جرأت اور بہادری کامظاہرہ کرکے حب الوطنی اور شجاعت کی عظیم مثال قائم کی۔ واضح رہے کہ ہنگو کے اعتزاز حسین نے خودکش حملہ آور کو دبوچ کر اسکول میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔