پاکستان
10 جنوری ، 2014

چوہدری اسلم کے قتل میں ملوث شخص کی نشاندہی ہوگئی، چوہدری نثار

چوہدری اسلم کے قتل میں ملوث شخص کی نشاندہی ہوگئی، چوہدری نثار

اسلام آباد…وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر حملے میں ملوث شخص کی شناخت ہوگئی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں دھماکا کرنے والے شخص اور اس کے خاندانی بیک گراوٴنڈ تک پہنچ چکے ہیں اور تمام کوائف سندھ پولیس کو منتقل کیے جارہے ہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ وفاقی انٹیلی جنس اداروں نے چوہدری اسلم پر حملے کی تحقیقات میں تیزی سے پیش رفت کی اور آئندہ چند گھنٹوں میں مزید کارروائی ہوگی۔ چوہدری نثار نے کہا کہ بدامنی، دہشت گردی اور لاقانونیت کرنے والوں کا پیچھا کریں گے۔

مزید خبریں :