10 جنوری ، 2014
اسلام آباد…وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب میں اگلے 2ماہ تک گیس کا مسئلہ رہے گا۔ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ گیس کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، گھریلو صارفین کے لیے گیس مہنگی نہیں کریں گے ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کی نسبت ایل پی جی اضافی ہے اور قیمت بھی زیادہ نہیں۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق وزیر پٹرولم کا کہنا تھا کہ گیس پائپ لائن منصوبے پر ایران کے ساتھ بیٹھ کر نظرثانی کریں گے، ایران کے ساتھ بیٹھ کر گیس پائپ لائن کا ٹائم فریم طے کیا جائے گا۔