پاکستان
10 جنوری ، 2014

تحریک طالبان نے مجھے قتل کی دھمکیاں دی ہیں، شیخ رشید

تحریک طالبان نے مجھے قتل کی دھمکیاں دی ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی…رکن قومی اسمبلی شیخ رشیدنے کہا ہے کہ تحریک طالبان کے کچھ گروپوں نے مجھے قتل کی دھمکیاں دی ہیں،مجھ پر پہلے بھی 4مرتبہ قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں۔ شیخ رشید نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی انتظامیہ نے مجھے احتیاط برتنے کا کہا ہے۔ شیخ رشید نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے شیخ رشیدکوٹیلی فون کرکے اس معاملے پر مشاورت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکرقومی اسمبلی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں ہر ممکمن سیکیورٹی دی جائے گی۔جس کے بعد پنجاب حکومت کے سیکیورٹی افسرنے لال حویلی کا دورہ کیا اور وہاں کے حفاظتی انتظامات کاجائزہ لیا۔

مزید خبریں :