10 جنوری ، 2014
اسلام آباد…ڈی جی محکمہٴ موسمیات عارف محمودکا کہنا ہے کہ رواں موسم سرمامیں بارشیں معمول سے30فیصدکم ہونے کا امکان ہے۔ڈی جی محکمہٴ موسمیات عارف محمودنے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگلے 10روز ملک کے اکثر علاقوں میں بارش کا امکان نہیں، جنوری اور مارچ میں خشک سردی کی لہر مزید 2سے 3مرتبہ آنے کا امکان ہے۔ ڈی جی موسمیات کا کہنا تھا کہ دسمبر میں ہونے والی بارشیں معمول سے 92فیصدکم رہیں جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری معمول سے 10سے 15فیصد زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اور قلات میں برفباری سے کراچی میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے کراچی میں اگلے چند روز کے دوران درجہ حرارت 6سے 8ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ فروری کے اختتام تک کراچی میں موسم سرد رہے گا۔