پاکستان
10 جنوری ، 2014

چوہدری اسلم کے ساتھی کامران شہید نے دوروز قبل بیٹے کی پہلی سالگرہ منائی

چوہدری اسلم کے ساتھی کامران شہید نے دوروز قبل بیٹے کی پہلی سالگرہ منائی

کراچی…چوہدری اسلم کے ساتھ شہید ہونے والے پولیس اہلکار کامران خان نے اپنے ننھے منے بیٹے ہادی خان کی دو روز قبل پہلی سالگرہ منائی۔دو روز پہلے جب اسکی پہلی سالگرہ کا تحفہ پاپا نے دیا تو کسی کو خبر نہ تھی کہ یہ بچہ اب پوری زندگی باپ کے بغیر گزارے گا۔ ہادی کے دادا کہتے ہیں ان کا پوتا بھی بڑا ہو کر وطن کا سپاہی بنے گا۔شہید پولیس اہلکار کامران خان کے دو بیٹے ہیں ہادی ابھی ایک سال کا ہوا ہے اور اسکا چھوٹا بیٹا صرف چار دن کا ہے بیوہ شدت غم سے نڈھال ہے۔کامران کے باپ کا عزم لیکن سندھ پولیس کے ہر اہلکار کو حوصلہ دے رہا ہے۔چوہدری اسلم کی بہادری اور جواں مردی کوآج دنیا یاد کررہی ہے لیکن ان کے ساتھ شہید ہونے بہادر اہلکاروں کی قربانیاں بھی اتنی ہی خراج عقیدت کی مستحق ہیں جنہوں نے آخری وقت تک اپنے افسر کا ساتھ دیا اور ان کے ساتھ ہی اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔

مزید خبریں :