پاکستان
10 جنوری ، 2014

پاکستان کا جوہری پروگرام ملکی دفاع میں مرکزی مقام رکھتا ہے، آرمی چیف

پاکستان کا جوہری پروگرام ملکی دفاع میں مرکزی مقام رکھتا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی…آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا جوہری پروگرام ملکی دفاع میں مرکزی مقام رکھتا ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن کا دورہ کیا جہاں ڈائرکٹر جنرل اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل(ر)خالد قدوائی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام ملکی دفاع میں مرکزی مقام رکھتا ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کو بہتر بنانے اور اسٹریٹجک اثاثوں سے متعلق سیکیورٹی کنٹرول بہتر ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :