10 جنوری ، 2014
ممبئی…مادھوری ڈکشٹ اور جوہی چاولہ کی نئی فلم گلابی گینگ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم مارچ میں خواتین کے عالمی دن پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔لاکھوں دلوں پر آج بھی راج کرنے والی مادھوری ایک بار پھر ہوگئی ہیں بالی ووڈ میں اِن۔ایک طرف تو ان کی ”ڈیڑھ عشقیہ“ آج سینماوٴں کی زینت بنی تو دوسری طرف آنے والی ہے ”گلاب گینگ“۔فلم ”گلاب گینگ“ کہانی ہے اترپردیش کی سمپت پال دیوی کی۔جنہوں نے سماجی برائیوں کیخلاف آواز اٹھائی۔اور گلابی گینگ نامی تنظیم بنائی۔ ”گلاب گینگ“ میں مادھوری کے ساتھ ہوں گی جوہی چاولہ، وہ بھی سیاست دان کے روپ میں۔ فلم مارچ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پرریلیز کی جائے گی۔