پاکستان
10 جنوری ، 2014

چوہدری اسلم کے سر اور چہرے کی تمام ہڈیا ں ٹوٹ چکی تھیں،پوسٹمارٹم رپورٹ

چوہدری اسلم کے سر اور چہرے کی تمام ہڈیا ں ٹوٹ چکی تھیں،پوسٹمارٹم رپورٹ

کراچی…سندھ پولیس کے شہید افسر چوہدری اسلم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چوہدری اسلم کے سر اور چہرے کی تمام ہڈیا ں ٹوٹ چکی تھیں اور ان کے جسم کا بایاں حصہ مکمل طور پر متاثر ہوا تھا۔ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں پولیس سرجن ڈاکٹر جلیل قادر اور سینئر ایم ایل او ڈاکٹر دلیپ کھتری نے شہید ایس پی چوہدری اسلم کاپوسٹ مارٹم کیا۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والے پوسٹ مارٹم کی چار صفحات پر مشتمل رپورٹ کے مطابق چوہدری اسلم اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔ رپورٹ کے مطا بق دھماکے کی شدت سے چوہدری اسلم کے چہرے اورسر کی تمام ہڈیاں ٹوٹ چکی تھیں۔ سینے پر شدید رگڑیں اور چوٹیں آئیں جس سے ان کی پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں، جسم شدید متاثر ہونے کی وجہ سے اسپتال پہنچنے کے 45 منٹ کے بعد چوہدری اسلم کی شناخت ان کی داڑھی سے اے ایس آئی عبد الخالق نے کی۔ پوسٹ مارٹم کے مطابق چوہدری اسلم کے جسم سے پلاسٹک اور دھاتی ٹکڑے بھی ملے۔

مزید خبریں :