پاکستان
10 جنوری ، 2014

چوہدری اسلم کی شہادت:مبینہ خود کش حملہ آورکی نعیم اللہ کے نام سے شناخت

چوہدری اسلم کی شہادت:مبینہ خود کش حملہ آورکی نعیم اللہ کے نام سے شناخت

کراچی…چوہدری اسلم پرحملہ کرنے والے مبینہ خود کش حملہ آورکی شناخت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور نعیم اللہ قبائلی علاقے کا رہنے والا تھا اور اس کی عمر 26سال تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ خودکش حملہ آورکراچی میں بنارس کالونی کارہائشی تھا، حملہ آور کے ایک بھائی کو سی آئی ڈی نے شک کی بنا پر گرفتار کیا تھا تاہم بعد میں رہا کر دیا تھا۔ حملہ آور کے گھر پر چھاپے کے دوران 2افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

مزید خبریں :