دنیا
11 جنوری ، 2014

چین کے شہرگین ہی میں درجہٴ حرارت منفی46ڈگری تک گرگیا

چین کے شہرگین ہی میں درجہٴ حرارت منفی46ڈگری تک گرگیا

بیجنگ…چین کے شہر گین ہی میں درجہٴ حرارت منفی 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ سردی کی شدید لہر اور برف باری کے باعث گین ہی شہر میں موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے۔ دھند کے باعث حد نظر صرف 50میٹر تک رہ گئی ہے۔ شہر میں نظام زندگی منجمد ہوگیاہے اور امدادی ٹیمیں سڑکوں پر جمی برف صاف کرنے میں مصروف ہیں۔ چین کے خطے منگولیا کے کئی شہروں میں درجہٴ حرارت منفی 40سے نیچے جاچکا ہے۔ محکمہٴ موسمیات نے درجہٴ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید خبریں :