12 جنوری ، 2014
قاہرہ…مصر کے آئین میں تبدیلی کیلیے ریفرنڈم 14 اور 15 جنوری کو ہوگامصر کے آئین میں ترمیم کے لیے ریفرنڈم کا انعقاد 14 اور 15 جنوری کو ہوگا۔ اخوان المسلمون نے ریفرنڈم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ترمیم شدہ آئین میں فوج کے لیے وسیع اختیارات تجویز کیے گئے ہیں۔مصر کے عبوری صدر عدلی منصور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آئین میں ترامیم کے حق میں ووٹ دیں، ان کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئین مصر کو جدید جمہوری ریاست بنانے کی طرف پہلا قدم ہوگا۔ سابق صدر مرسی کے دور میں بنائے گئے آئین میں ترامیم کے لیے ریفرنڈم جنوری کی 14 اور 15 تاریخ کو منعقد ہوگا۔ اخوان المسلمون اور دیگر جماعتوں نے آئین میں تبدیلی کی مخالفت کی ہے اور بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے۔