12 جنوری ، 2014
شانگلہ…شانگلہ میں مارتونگ کے قریب مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر امیرمقام محفوظ ہیں،ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق دھماکے میں امیرمقام کی سیکیورٹی پرمامورگاڑی کو نقصان ہوا ہے ۔امیرمقام بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں علاقہ مارتونگ گئے تھے ۔