پاکستان
12 جنوری ، 2014

اعتزاز قوم کا ہیرو ہے،وزیر اعلیٰ کا رویہ مایوس کن رہا،عمران خان

اعتزاز قوم کا ہیرو ہے،وزیر اعلیٰ کا رویہ مایوس کن رہا،عمران خان

لاہور…تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہنگومیں اسکول بچاتے ہوئے شہید ہونے والا اعتزاز قوم کا ہیرو ہے،افسوس صوبائی حکومت نے فوری ردعمل نہیں دیا،وزیر اعلیٰ کا رویہ مایوس کن ہے،چیئرمین عمران خان کاکہناہے کہخیبر پختون خوا کی حکومت طالب علم اعتزازحسن کے خاندان کی ذمہ داری لے گی۔ڈیفنس لاہورمیں پارٹی کی رہ نما نیلم اشرف کی رہائش گاہ پر نیلم اشرف کے بیٹے کے قتل پرتعزیت کااظہارکرنے کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پولیس نے پوسٹمارٹم کے بغیرنیلم اشرف کے بیٹے کے قتل کو خودکشی کہہ دیا،قصورمیں بھی ہمارے امیدوار4ساتھیوں سمیت قتل ہو گئے، جرائم بڑھ رہے ہیں،پنجاب پولیس میں سیاسی مداخلت بڑھ چکی ہے،ڈرون حملوں کے حوالے سے ان کاکہناتھاکہ ڈرون حملے رکنے تک نیٹوسپلائی روکے رکھیں گے،ڈرون سے نفرت بڑھتی ہے،جودہشت گردی کاشاخسانہ ہے،عمران خان نے طالب علم اعتزاز حسن کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیااورکہاکہ اعتزازحسن قوم کا ہیرو ہے تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ان کے گھرنہ جانا افسوس ناک ہے۔

مزید خبریں :