12 جنوری ، 2014
لاہور… پنجاب کے وزیرقانون راناثناء اللہ کاکہناہے کہ میرٹ پنجاب حکومت کا طرہ امتیازہے،عمران خان میں نہ مانوں کی پالیسی چھوڑیں اورتنقید سے پہلے خیبر پختونخوا میں اپنی جماعت کی حکومت کی کارکردگی پرنظرڈال لیا کریں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان پرردعمل میں وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاکہ عمران خان نے کارکن کی موت کو بھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے استعمال کیا،جو افسوس ناک ہے۔ رانا ثناء اللہ کاکہناتھاکہ حقائق سامنے آنے پر ہوسکتاہے، عمران خان کوپشیمانی کاسامناکرناپڑے۔حکومت پنجاب پر تنقید سے پہلے عمران خان کے پی کے میں اپنی کارکردگی پر نظر ڈال لیاکریں۔