12 جنوری ، 2014
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ طالبان سے مذاکرات آج بھی حکومت کی پہلی ترجیح ہے ، جو گروپس بات کرنا چاہیں، دل وجان سے کریں گے ، جن گروپس نے جواب گولی سے دیا ان سے جنگ کریں گے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی طالبان کے مختلف گروپس سے بات چیت حساس مرحلے میں ہے ، امید ہے بہتر نتائج نکلیں گے۔ پرویز مشرف کی علالت پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عدالت جاتے ہوئے پرویز مشرف کو واقعی مسئلہ ہوا تھا،پرویز مشرف کی اے ایف آئی سے روانگی کا علم وہاں کی انتظامیہ کو بھی نہیں تھا ،پرویز مشرف کے اے ایف آئی سی جانے کے بعد وہاں آرمی تعینات ہوئی ،پرویز مشرف کی عدالت کی بجائے اے ایف آئی سے روانگی کا علم اسی وقت ہوگیا تھا ۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان میں پرویز مشرف کا ذکر تک نہیں کیابلکہ سعودی وزیر خارجہ نے ایک غیر رسمی ملاقات میں پرویز مشرف سے متعلق معلومات حاصل کی تھیں ۔صہبا پرویز مشرف نے اپنے شوہر کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے درخواست دی تھی ،سابق صدر کا نام سپریم کورٹ کی ہدایت اور ایف آئی اے کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا،وزارت داخلہ نے صہبا پرویز مشرف کی درخواست قبول نہیں کی۔جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف انتہائی اہم غداری کیس زیر سماعت ہے ۔، وفاقی وزیر داخلہ نے انکشاف کیا کہ پرویز مشرف کی طبیعت خراب ہونے پر پولیس نے انھیں پمز اور پولی کلینک شفا انٹرنیشنل لے جانے کی پیش کش کی ، تاہم پرویز مشرف نے پولیس کی پیش کش کو رد کرتے ہوئے اے ایف آئی سی جانے کو ترجیح دی۔طالبان ایسی قوت ہے جن سے مذاکرات بھی مشکل ہیں اور اپریشن بھی ۔نادرا بورڈ قائم مقام چیئرمین کا تقرر کردے گا۔نادرا کے نئے چیئرمین کا تقرر صاف شفاف طریقے سے بذریعہ اشتہار کیا جائے گا۔نادرا میں گذشتہ 5 سالوں کے دوران 8 ہزار بھرتیاں کی گئیں ،نادرا کے حسابات کا مکمل غیر جانبدارانہ آڈٹ کرائیں گے۔