12 جنوری ، 2014
لاہور… مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہٰی کی اہلیہ نے کہا ہے کہ سیاست معاشرہ کی خدمت کا بہترین ذریعہ ہے اور مسلم لیگ ق کی مرحوم رہنما شاہانہ فاروقی نے اپنی سیاسی زندگی میں اس کی بہترین عملی مثال پیش کی۔ بیگم چودھری پرویزالٰہی نے مسلم لیگ ہاوٴس میں پارٹی کی رہنما مرحومہ شاہانہ فاروقی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے صدارتی خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب میں شریک معروف ادیبہ بیگم بشری رحمان اور بیگم عطیہ عنایت اللہ کے علاوہ دیگر خواتین رہنماوٴں نے بھی مسلم لیگ ق شعبہ خواتین کیلئے شاہانہ فاروقی کی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔