پاکستان
12 جنوری ، 2014

دہشتگردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونگے،اسفند یار ولی

 دہشتگردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونگے،اسفند یار ولی

اسلام آباد…عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے پارٹی کے سابق صوبائی نائب صدرمیاں مشتاق پرحملے کی مذمت کی ہے اورکہاہے کہ جب تک پارٹی کا ایک کارکن بھی زندہ ہے دہشتگردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونگے۔ایک بیان میں اسفندیارولی خان نے کہاکہ حملے میں جاں بحق میاں مشتاق اور خدائی خدمتگار گل رحمان عوامی نیشنل پارٹی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔ اسفندیار ولی خان کاکہناتھاکہ دہشت گردی ہمارے کارکنوں کا عزم ختم نہیں کرسکتی۔جب تک پارٹی کا ایک کارکن بھی زندہ ہے دہشتگردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونگے۔انہوں نے کہاکہ کارکن عدم تشدد پر کاربند رہ کر سرزمین کی حفاظت کیلئے سینہ سپر ہو جائیں ، جب تک پارٹی کا ایک کارکن بھی زندہ ہے دہشتگردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونگے۔

مزید خبریں :