پاکستان
12 جنوری ، 2014

راولپنڈی پولیس نے 12 ربیع الاول کیلئے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی

راولپنڈی پولیس نے 12 ربیع الاول کیلئے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی

راولپنڈی…راولپنڈی پولیس نے 12 ربیع الاول کیلئے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی، ایلیٹ فورس سمیت 4 ہزار پولیس اہلکار مرکزی جلوس کی سیکورٹی پر تعینات ہوں گے ۔پولیس کے مطابق عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس کے راستوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی،جلوس میں لاوٴڈ اسپیکر کے استعمال اور ٹریکٹر ٹرالی لانے پر پابندی ہو گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس کی حفاظت کے لیے محافظ اسکواڈ، اسپیشل برانچ اور ویمن پولیس کے دستے بھی مامور ہوں گے جبکہ جلوس کے روٹ میں تمام گلیوں اور راستوں کو بند کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :