پاکستان
13 جنوری ، 2014

متحدہ قومی موومنٹ کاشہیدچوہدری اسلم کونشان حیدردینے کامطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ کاشہیدچوہدری اسلم کونشان حیدردینے کامطالبہ

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت سے شہیدچوہدری اسلم کونشان حیدردینے کامطالبہ کردیا۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ شہیدکی قربانی اورلازوال خدمات کے اعتراف میں نشانِ حیدر دیا جائے،چوہدری اسلم نے پاکستان کے لیے جو خدمات پیش کیں وہ ناقابلِ فراموش ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ شہید چوہدری اسلم کی اہلیہ کے مطالبے پر لیاری ایکسپریس وے کو چوہدری اسلم کے نام سے منسوب کیا جائے، چوہدری اسلم شہیدکی اہلیہ اور بچوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیاور شہید کے بیٹوں کو پولیس میں ملازمت دینے کا اعلان بھی کیا جائے۔

مزید خبریں :