14 جنوری ، 2014
ہالی ووڈ… بچوں بڑوں کے لیے خوشخبری والٹ ڈزنی فلمز کی نئی فلم”مپٹس ۔دی موسٹ وانٹِڈ“کا ٹریلر ریلیزکر دیا گیا ہے۔تھری ڈی اینی میٹڈ فلم”مپٹس۔دی موسٹ وانٹِڈ“میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم "دی مپٹس" کا سیکوئل ہے۔فلم کی کہانی پْتلی نما ایسے مینڈک کے گِرد گھومتی ہے جو مجرموں کے خاتمے کیلیے اپنے ساتھیوں سمیت دنیا کے دورے پر نکل جاتاہے۔ جیمز بوبن کی ہدایات میں بننے والی ایڈونچر اور میوزیکل کامیڈی فلم”مپٹس ۔دی موسٹ وانٹِڈ“ 21مارچ کوسینما گھروں میں سجے گی۔