صحت و سائنس
15 جنوری ، 2014

امریکی ریاست آرکنساس میں برڈ فلو سے 15 افراد ہلاک

امریکی ریاست آرکنساس میں برڈ فلو سے 15 افراد ہلاک

ہیوسٹن…امریکی ریاست آرکنساس میں رواں سیزن کے دوران برڈ فلو سے اب تک کم ازکم 15 افراد ہلاک ہوگئے ۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق برڈ فلو کے اب تک 5300 کیسز سامنے آئے اوراب تک 15 افرد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 7 کی عمریں 25 سے 50 سال کے درمیان ہیں۔ حکام نے برڈ فلو کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے رہائشیوں کو ویکسین کروانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا کی کئی ریاستیں برڈ فلو کی زد میں ہیں جبکہ گزشتہ دسمبر میں ٹیکساس میں 13 افراداس مرض کے باعث ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :