16 جنوری ، 2014
اسلام آباد…خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت جاری ہے، سابق صدر آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدم پیشی پر عدالت آج پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرسکتی ہے۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔پراسیکیوٹر اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف عدالتی احکامات کے باجود پیش نہیں ہوئے، سابق صدر کو 13، 24 دسمبر ، یکم ، دو ، تین اور 9 جنوری کو بھی عدالت نے طلب کیا تھا۔