پاکستان
16 جنوری ، 2014

مشرف غداری کیس:خصوصی عدالت کامیڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

مشرف غداری کیس:خصوصی عدالت کامیڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

اسلام آباد…پرویز مشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ بورڈ 24 جنوری تک اپنی رپورٹ داخل کرے۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔عدالت نے آج کی کارروائی پر عدالتی حکم میں کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے بعد اکرم شیخ کے اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ اے ایف آئی سی کے سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، میڈیکل بورڈ پرویز مشرف کی صحت سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کرے اور بتائے کہ پرویز مشرف کتنے علیل ہیں، عدالت کو یہ بھی بتایا جائے کہ پرویزمشرف نے کیا اس سے پہلے کبھی سرجری کرائی ہے، میڈیکل بورڈ بتائے پرویز مشرف کب تک زیرعلاج رہیں گے۔

مزید خبریں :