16 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے سائٹ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ میں ہینو پاک چورنگی پر ایک کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ حملہ آور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔