پاکستان
16 جنوری ، 2014

سیاسی قائدین کی پشاورکے تبلیغی مرکز میں دھماکے کی مذمت

سیاسی قائدین کی پشاورکے تبلیغی مرکز میں دھماکے کی مذمت

پشاور…مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے پشاورکے تبلیغی مرکز میں ہونے والے دھماکے اور اس کے نتیجے میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔امیرجماعت اسلامی سید منور حسن، لیاقت بلوچ، جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفندیار ولی، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین، پاکستان عوامی تحریک علامہ طاہر القادری، پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست ِ اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں واقع تبلیغی مرکز میں ہونے والے بم دھماکے میں معصوم جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دھماکے کے ذمے داروں کو گرفتار کرکے سخت سزائیں دے، زخمیوں کے علاج میں کوئی کسر نہ اٹھائی جائے اور ہلاک ہونے والے کے ورثااور زخمیوں کو معقول معاوضہ بھی دیا جائے۔ سیاسی قائدین نے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

مزید خبریں :