16 جنوری ، 2014
پشاور…اے آئی جی بم ڈسپوزل اسکواڈ شفقت ملک نے پشاور کے تبلیغی مرکز میں ہونے والے دھماکے کے خودکش ہونے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، واقعے میں 5کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔اے آئی جی بم ڈسپوزل اسکواڈ شفقت ملک کا مزید کہنا تھا کہ دھماکا خیز مواد گھی کے کنستر میں رکھا گیا تھا جس سے ٹائم ڈیوائس منسلک تھی۔