پاکستان
16 جنوری ، 2014

پشاور : تبلیغی مرکز کے قریب تھیلے سے دھماکا خیز مواد برآمد،ناکارہ بنادیا گیا

پشاور : تبلیغی مرکز کے قریب تھیلے سے دھماکا خیز مواد برآمد،ناکارہ بنادیا گیا

پشاور…پشاور میں تبلیغی مرکز کے قریب مشکوک تھیلے سے دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے ۔پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہل کار دھماکا خیزمواد کو ناکارہ بنانے میں مصروف ہیں،بتایا جاتا ہے کہ جمعرات کی شب پشاور میں تبلیغی مرکز کے قریب سے مشکوک تھیلے کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل یونٹ موقع پر پہنچ گیا جس کے بعد تھیلے کی چیکنگ کرکے ملنے والے دھماکاخیزمواد کو ناکارہ بنادیاگیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ تبلیغی مرکزکے قریب تیسرے بم کی بھی اطلاع ملی ہے۔اور اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :