17 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی میں بورڈ آفس کے قریب نجی ٹی وی کی وین پرفائرنگ سے 3افرادجاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں بورڈ آفس کے قریب نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔فائرنگ سے وین میں موجود 3افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور، گارڈ اور ٹیکنیشن تھے۔فائرنگ کے بعد بورڈ آفس کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔