انٹرٹینمنٹ
18 جنوری ، 2014

ڈاکٹرعامرلیاقت کی میزبانی میں جیوٹی وی پر ”انعام گھر“ شروع

ڈاکٹرعامرلیاقت کی میزبانی میں جیوٹی وی پر ”انعام گھر“ شروع

کراچی…انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں۔ الیکٹرانک میڈیا میں رقم ہوگئی ایک نئی تاریخ،ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی میزبانی میں جیو ٹی وی کا انعامات سے بھرپور فیملی شو ”انعام گھر“ آج شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گیا۔”امان رمضان“ نشریات کی فقیدالمثال کامیابی کے بعد عوام الناس کی ایک بڑی تعداد جن میں ہر عمر سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں،اس تجسس میں مبتلا ہوگئے کہ منفرد اوراچھوتے پروگرامزپیش کرنے والے ڈاکٹرعامر لیاقت حسین ”انعام گھر“ میں کون سے منفردپروگرام اور تفریحی مقابلے پیش کرنے والے ہیں؟ناظرین یہ پروگرام ہر جمعرات اور ہفتے کی رات ساڑھے 7بجے دیکھ سکیں گے۔ ”انعام گھر“ واحد پلیٹ فارم ہے جس میں ہر پاکستانی کو اپنی قسمت بدلنے اور اپنی صلاحیتوں سے بیش قیمت انعامات کے ساتھ ساتھ اہل وطن کے دل جیتنے کا ایک سنہری موقع ملے گا۔”انعام گھر“ کو منفرد اور یادگار بنانے کے لیے اس مرتبہ بھی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایسے اچھوتے اور دلوں کو چھولینے والے یادگار پروگرامز ترتیب دیے ہیں جنہیں دنیا میں موجود کروڑوں ناظرین مدتوں یاد رکھیں گے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ہمیشہ انفرادیت کو اہمیت دی ہے یہی وجہ ہے کہ آج شروع ہونے والے ”انعام گھر“ میں ناظرین کی دلچسپی عروج پر ہے اور ہر پاکستانی کا دل کہہ رہا ہے کہ ”انعام گھر،ایک نیاسفر “!!

مزید خبریں :