پاکستان
18 جنوری ، 2014

میڈیا ورکرز کے قتل کیخلاف آر آئی یو جے کا نیشنل پریس کلب پر مظاہرہ

میڈیا ورکرز کے قتل کیخلاف آر آئی یو جے کا نیشنل پریس کلب پر مظاہرہ

اسلام آباد…میڈیا ورکرز کے قتل کے خلاف آر آئی یو جے کا اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرہ ہوا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے رہنما افضل بٹ نے کہا کہ میڈیا ورکرز کے قاتلوں کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا جائے، ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو پیر کو سینیٹ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر مظاہرہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ورکرز پر حملہ کسی ایک چینل پرنہیں بلکہ صحافیوں پر حملہ ہے۔ اس موقع پر سینئر اینکر پرسن اور جیو کے مقبول پروگرام ”کیپیٹل ٹاک“ کے میزبان حامد میرنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ورکرز کے قتل پر وفاقی اور صوبائی حکومت کی مذمت کافی نہیں، شرم کی بات ہے کہ ادارے پر پہلے بھی دو حملے ہوئے اور حکومت نے ملزمان گرفتار نہیں کیے۔ حامدمیرکا مزید کہنا تھا کہ حکومتوں کے ماتحت اداروں کو پتا ہوتا ہے کہ کون سا صحافی اور گروپ ٹارگٹ ہے، حکومت مصلحت کی خاطر چپ رہتی ہیں۔

مزید خبریں :