دنیا
19 جنوری ، 2014

امریکا:ماں نے اپنے ہی دو بچوں کی جان لے لی ، دو زخمی کردیا

امریکا:ماں نے اپنے ہی دو بچوں کی جان لے لی ، دو زخمی کردیا

نیویارک…امریکا میں ایک خاتون نے اپنے ہی دو بچوں کی جان لے لی اور دو کو بری طرح زخمی کردیا۔یہ افسوس ناک واقعہ میری لینڈ کے علاقے جرمن ٹاون میں پیش آیا پولیس کے مطابق ایک سال کے بچے اور 2 سال کی بچی کو رات میں سوتے ہوئے چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا جبکہ 5 اور 8 سال کے دو بچے شدید زخمی ہوئے ہِیں۔ زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، پولیس نے قتل کے الزام میں بچوں کی ماں سمیت دو خواتین کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والی چھری برآمد کرلی ہے۔ بچوں کی ماں کی عمر 28 سال بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :